پہلی مرتبہ بلوچستان میں آئی ٹی انڈسٹری کا عوامی سطح پر آغاز ہو چکا ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے الحمدللہ آج پہلی مرتبہ بلوچستان میں آئی ٹی انڈسٹری کا عوامی سطح پر آغاز ہو چکا ہے اور یہی انفارمیشن ٹیکنالوجی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا. آج انٹری ٹیسٹ میں شریک مرد و خواتین کی صرف کوئٹہ شہر سے تین ہزار سے زائد امیدوار کی تعداد دیکھ کر خوشی کا احساس بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ اعتماد بھی مستحکم ہوا کہ ہمارے نوجوان نئے عہد کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں. آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے تمام وائس چانسلر صاحبان اور الٹرا سافٹویئر سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف نعیم کے کاوشیں قابل ستائش ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تحت بیوٹمز یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو ” آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ویب 3.0 اینڈ میٹاورس، فری اے آئی اینڈ ادر کورسسز” میں تربیت دی جائے گی. نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں میں ٹاپ ہنڈرد امیدواروں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جائیں گے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور انھیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہم نے آئی ٹی پچھلے مہینے ستمبر میں آئی ٹی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا تھا. فخر و خوشی کا لمحہ ہے کہ آج تقریبا دس ہزار نوجوانوں نے خود کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کروایا ہیں. جدید آئی ٹی کورسسز کی تکمیل کے بعد بلوچستان کے نوجوان بھی گھر بیٹھے آن لائن آف شور کمپنیوں کی مدد سے لاکھوں روپے کمانے کے قابل ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے