نیشنل پارٹی بلوچ کی نمائندہ جماعت ہے جو عمل و کردار کی بنیاد پر نیشنل پارٹی کی نمائندگی کررہی ہے، نیاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کیچی بیگ سریاب میں پروقار شمولیتی تقریب اور سینئر باڈی اجلاس منعقد ہوا۔شمولیتی تقریب میں محمد ابرہیم محمد شہی سابق انفارمیشن سیکرٹری بی این پی سریاب نے اپنے ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی حاجی فاروق شاہوانی ملک سیف شاہوانی ملک نصیر شاہوانی ملک منظور شاہوانی نصراللہ شاہوانی ریاض زہری قیوم سجن سمیت دیگر رہنماؤں نے محمد ابرہیم محمد شہی اور ان کی ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ کی نمائندہ جماعت ہے جو عمل و کردار کی بنیاد پر نیشنل پارٹی کی نمائندگی کررہی ہے۔جزباتی و خوشنما نعرے تحریک کی تقویت نہیں بلکہ تحریک کو کھوکھلا کرتی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ سریاب کے عوام انتخابات میں نیشنل پارٹی کی صورت میں حقیقی نمائندگی لائے اور اس کے بعد نیشنل پارٹی سریاب میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔سریاب کے عوام کیا اس ملک کی شہری نہیں ہے کہ نہ پانی نہ بجلی نہ گیس نہ تعلیم اور نہ صحت اس لیے سریاب کے عوام کو ماضی کے کرپٹ نمائندوں کو مسترد کرنا ہوگا۔رہنماوں نے کہا کہ سریاب کے عوام کہ حالت زار تو تبدیلی نہیں ہوئی بلکہ مزید تنزلی کا شکار ہوگئی دوسری طرف سریاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نمائندوں کے بنک بیلنس بنگلے اور گاڑیاں بڑھتی گء۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہ انتخابات میں نیشنل پارٹی عوامی قوت سے کامیاب ہوگی اور پارٹی قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ ہونگے۔شمولیتی تقریب سے محمد ابرہیم محمد شہی عارف دہوار آغا محمد شاہ آغا عمر شاہ رحمت محمد حسنی حمید لہڑی ٹکری صدام لانگو ہدایت جتک بی ایس او پجار کے رہنما عصمت اللہ شاہوانی نے بی خطاب کیا۔ اس موقع پر اویس محمد شہی عارف محمد شہی جاوید محمد شہی اسلم محمد شہی عمران محمد شہی ظہور محمد شہی ظفر محمد شہی سرور محمد شہی تے تنویر محمد شہی بابا سملانی یعقوب محمد شہی مزمل دیوار بلال احمد شہی الیاس دہوار عبدالمنان محمد شہی شمس اللہ محمد شہی تنویر سمالانی وحید سملانی منظور محمد شہی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے