مسلم لیگ (ن) بلوچستان بھر میں جنرل الیکشن 2024 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی صوبائی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کرسامنے آئی ہے انشاء اللہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کلی دیبہ کوئٹہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی امیدیں مسلم لیگ (ن)سے وابستہ ہیں مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے مظلوم محکوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف، چیف آرگنائزرمریم نواز شریف، صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑکی مخلصانہ، غریب پرورانہ قیادت میں بلوچستان بھر میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)پاکستان سمیت بلوچستان بھر میں جنرل الیکشن 2024 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ہی سے بلوچستان کے خواتین کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کی خواتین جنرل الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان شیرپرٹھپہ لگاکر انہیں کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شیر کی جیت بلوچستان کے عوام کی جیت ہوگی اور بلوچستان میں ترقی، خوشحالی کا آغاز،بے روزگاری کاخاتمہ، خواتین کے حقوق ہماری پارٹی قائدین کی اولین ترجیجات میں شامل ہے آخر میں فاطمہ خان نے خواتین پارٹی ورکروں میں ممبر شپ فارم تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے