فش ہاربر اتھارٹی پسنی ملازمین کے زیر تعلیم سینکڑوں بچے، ملازمین کی احتجاج گیارویں روز بھی جاری
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) فش ہاربر اتھارٹی پسنی ملازمین کے زیر تعلیم سینکڑوں بچے احتجاج میں شامل،اسکولز فیس اور دیگر اخراجات نہ ہونے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، ملازمین کے بچوں کی دعائی، ملازمین کی احتجاج گیارویں روز بھی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق فش ہاربر اتھارٹی پسنی کے ملازمین گزشتہ چار مہینوں سے اپنے تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے خلاف گیارہ روز سے احتجاج ہر بیٹھے ہیں۔اتوار کے روز فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے زیر تعلیم بچے بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ ملازمین کے بچوں کے مطابق اسکولز فیس اور دیگر اخراجات نہ ہونے سے وہ اپنے سینکڑوں خاندانوں سمیت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، پسنی فش ہاربر اتھارٹی پسنی کے ملازمین نے اپنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آج گیارہویں روز بھی احتجاج کیا۔ ملازمین نے فش ہاربر جیٹی پر جمع ہوکر حکومت اور فناس کی جانب سے ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی۔فش ہاربر ایمپلائز یونین کے صدر قاضی مشتاق نے کہا کہ ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ اس دوران حکومت اور فناس نے ان کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی تنخواہیں فوری طور پر نہیں دی گئیں تو وہ اپنا احتجاج تیز کر دیں گے۔احتجاج کے بعد، ملازمین نے اعلان کیا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ہیں۔