خضدار،ابراہیم خان روڈ پر دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوگیا، جس کی ذد میں آکر ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید،اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خضدار کے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی پر ہوا، جس میں پولیس افسرمراد جاموٹ شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عارف زرکون، ایس ایس پی میر احمد خان لہڑی، ایس ایچ او عبداللہ پندرانی کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان نے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، اور کہا ہے کہ بحالی امن پر مامور سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کی جائے، اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے