چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انسانی حقوق عرفان صدیقی سے مسلم لیگ )ن ( چمن کے صدر حاجی عبدالمنان درانی کی ملاقات

اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ)ن (ضلع چمن کے صدر حاجی عبدالمنان خان درانی نے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹروچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انسانی حقوق عرفان صدیقی سے ملاقات کی،ملاقات میں ضلعی صدر عبدالمنان خان درانی نے چمن باڈر کی بندش اور 50 روز سے جاری دھرنا سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ چمن کا دھرنا صرف دس لاکھ آبادی کا روزگار کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پورے بلوچستان کی معاشی قتل عام اور انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے۔اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کبھی بھی اپنے غریب عوام پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی حق میں نہیں انہوں نے کہا کہ عجلت میں کئے گئے فیصلے عوام کی مفاد میں نہیں ہم نے پہلے بھی چمن دھرنا کی حق میں بات کی ہے آئندہ بھی سینٹ میں آواز اٹھاؤنگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد قائد میاں محمد نواز شریف سے بات کرونگا تاکہ چمن کا اس اہم مسئلہ کا جلد سے جلد پرامن حل نکل آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے