پاکستان مخالف اقدام کرنے والی منافق سیا سی جماعت نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف اقدام کرنے والی منافق سیا سی جماعت نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے،کوئی بھی سیاسی جماعت جو چمن کے دھرنے کی صورتحال کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر گی وہ قابل قبول نہیں ہوگا،اب تک 5لاکھ سے زائد غیر قانونی باشندوں کو انکے ملک بھیج چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ایک منافق سیاسی ٹولے پاکستان مخالف اقدام کرنے والی جماعت نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اقتدار جا تے ہوئے سبوتاژ کیا پھر دوبارہ اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے خراب کر نے کی کو شش کی، اقتدار سے ہٹ کر منافق سیا سی جماعت نے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا نے کا تہیہ کر لیا ہے جس جماعت کے وزراء افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے بنا تے تھے وہ آج اس محض اسکی مخالفت کر رہے ہیں کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے جا نے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی افغان باشندوں کے جانے کے فیصلوں کی توثیق کی ہے منافق سیا سی جماعت کو اگر پاکستان یا پھر پاکستان کے عوام کا خیال ہوتا تو پھر ایسا موقف اختیار نہیں کر تی کون ساایسا ملک ہے جہاں غیر ملکی آپکے ملک کو یر غمال بنا رہے ہیں،ٹرانزٹ ٹریڈ اسمگلنگ کے لئے استعمال ہو کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے اور دہشتگرد سرحد پار سے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہو کر غیر ملکی کی بھڑ میں گم ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کرکٹ میچ میں یہ لوگ گالیاں پاکستان کو دیتے ہیں لیکن جتنی بھی مخالفت کیوں نہ کر لے کوئی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس انکے ملک بھیجا جائے گا اب تک جانے والے باشندوں کی تعداد 5لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چمن کے پرلت میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، افغان مہاجرین کو سیا سی سر گرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، حکومت چمن کے مقامی لوگوں کو روز گار دینے کے لئے مواقع فراہم کرے گی حکومت نے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے اقدامات کئے ہیں بی آر ایس پی اور دیگر اداروں کے تعاون سے ضرورت مند افراد میں راشن اور کھانا فراہم کریں گے جلد ہی ڈپٹی کمشنر چمن ایک کچہری لگائیں گے جس میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ چمن کے مقامی لوگوں کو معاشی حالات میں تعاون فراہم کریں لیکن کسی بھی سیاسی پارٹی جو چمن کے دھرنے کی صورتحال کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گی وہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے افغان تارکین وطن کے حوالے سے گھروں میں جا کر بھی ان کے کاغذات چیک کررہی ہے جنوری تک 1ملین لوگوں کو انکے ملک بھیجیں گے۔