فیسٹیول 2023شاندار افتتاح فٹبال میچ سے کیا جائے گا، درا بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ سدرن بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023 کا افتتاح 10 دسمبرکو فٹبال میچ سے کیا جائے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں درا بلوچ نے کہا کہ فیسٹیول میں کرکٹ،فٹبال، شوٹنگ بال، باکسنگ، باڈی بلڈنگ،غلیل بازی، رسہ کشی، بیچ میراتھن،بیچ ٹپ بال کرکٹ، بیچ فٹ والی خواتین کرکٹ خواتین فٹ سال ایتھلیٹکس خواتین، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور بیچ سائیکل ریس سمیت کئی مرد و خواتین کے ایونٹ شامل ہوں گے۔ فیسٹیول کا افتتاح متوقع طور پر وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ سیکرٹری برائے کھیل مامور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی اور گوادر کی کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور کھلاڑیوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن رہا ہے جس پر گزشتہ کئی سالوں سے بھرپور کام کر رہے ہیں اور اس کے نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں بلوچستان کے کھلاڑی کئی کھیلوں نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سدرن بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023 10 سے 15 دسمبر تک گوادر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 300 سے زائد مرد خواتین اور افیشل شرکت کر رہے ہیں فیسٹیول میں یوتھ اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے