صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے لہٰذا صحت کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قلعہ عبداللہ، ار ایچ سی سینٹر قلعہ عبداللہ اور ای پی آئی میں ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے دورے پر اور بلوچستان ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ ہیلتھ پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی نواز کاکڑ، سابق ایم این اے مولوی روز الدین کاکڑ، پروجیکٹ ڈائریکٹر بی ایچ سی آئی پی ثاقب خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر محمد انور مندوخیل، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عارفہ اور بی ایچ سی آئی پی کے محمد نعمان کاکڑ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موجود تھے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ار ایچ سی سینٹر جیسے بنیادی صحت مراکز کے ذریعے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی بنیادی سہولیات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہاں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی کاموں کو اچھی طرح سے انجام دیا جا رہی ہے انہوں نے پرجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب خان کاکڑ کی خدمت اور کاوشوں کو سراہا جبکہ ہسپتال اور سینٹر کے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی پوری کوششیں کرنے کی ہدایت کی صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ار ایچ سی سینٹر قلعہ عبداللہ میں بلوچستان ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ ہیلتھ پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔