رازق سنجرانی ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کوایم ڈی سینڈک میٹلزلمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر عہدے سے فارغ کیا گیا۔

رازق سنجرانی کو 2008 ء میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رازق سنجرانی کو نگران وزیراعظم کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔سینڈک میٹلز لمیٹڈ کا بورڈ بہت جلد اس فیصلے کی تصدیق کردے گا۔رازق سنجرانی کے خاندانی ذرائع نے ہم انویسٹیگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ انکو ایم ڈی کے عہدے سے غیر قانونی طور پر رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کرکے ہٹایا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ ساری کارروائی نگران وزیراعظم کی چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ سیاسی رسی کشی کی پاداش میں کی گئی ، اس عمل سے کمپنی کو نقصان ہوگا اور اسطرح غیرقانونی مداخلت سے بڑے پراجیکٹ کا جاری کام رکاوٹ کا شکار ہو گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نگراں وزیراعظم نے سیاسی رنجش کی بنا پر چئیرمین سینیٹ کے بھائی کو غیر قانونی طور پر الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لئے بغیر رات دوبجے نوٹیفیکیشن نکلوا کر ہٹوایا ہے ۔ اس معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے