جوڈیشل عدالت سے اسد قیصر کی ضمانت منظور، دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
مردان (ڈیلی گرین گوادر) نو مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمات میں جوڈیشل عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اسد قیصر رہا نہیں ہوسکے، ضمانت کے فوری بعد انہیں صوابی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔
مردان کی جوڈیشل عدالت کے مجسٹریٹ مثل عادل کے روبرو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جج نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، وہ ایک ہفتہ سے مردان جیل میں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا تھا۔آج بھی جوڈیشل کورٹ سے ضمانت ملنے کے باجود اسد قیصر کو رہا نہ کیا جاسکا، صوابی پولیس نے انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔