بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر وقت بلوچستان کے جملہ مسائل سمیت لاپتہ افراد کا ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، ساجد ترین

خاران(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ہومین رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ ممبران سینٹرل کمیٹی سابق وفاقی وزیر میر محمد ہاشم نوتیزئی ثناء بلوچ میر خورشید جمالدینی ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ چیئرمین ضلع کونسل میر محمد جمعہ کبدانی ندیم بلوچ و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور پارٹی نے ہر وقت بلوچستان کے جملہ مسائل سمیت لاپتہ افراد کا ہر فورم پر آواز بلند کی بی این پی ایک قومی جماعت ہے پارٹی نے ہر کارکن اور بلوچستان کے ہر باسی کو سیاسی شعور دیا ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر خاران حاجی غلام حسین بلوچ کی زیرصدارت بلوچ ہاوس میں منعقدہ ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کی ورکر کنویشن میں بی این پی خاران کے سابق ضلعی و تحصیلی عہدداروں یونٹ و ڈپٹی سیکرٹریز و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ورکر کنویشن میں کارکنوں نے پارٹی قائدین سے سوالات بھی کئے بی این پی کے مرکزی رہنماوں نے کہا کہ بی این پی سائل وسائل کے محافظ جماعت ہے سردار اختر جان مینگل اور بی این پی نے سرزمین بلوچستان کے عظیم ترمفاد کے لیئے جہدوجہد کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی ترجمان ہے کارکن پارٹی کے سرمایہ ہیں بی این پی کے فلیٹ فارم سیاست کرنے والے پختہ عزم اور رکھتے ہیں بی این پی بلوچستان کے عوام کی خیرخواہ جماعت ہے بی این پی وہ واحد جماعت ہے جس نے بلوچستان میں ان ایشوز کو فوکس کرکے آگے بڑھ رہی وہ دیگر جماعتیں نہیں کر رہی ہے بی این پی لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے ہر نوجوان کو روزگار تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات کا مستحق ہے بلوچستان میں بی این پی کی مقبولیت سے کچھ عناصر خائف ہیں لیکن بی این پی کو بلوچستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے پارٹی کو کئی ادوار میں تھوڑنے اور قائدین کو دیوار سے لگا کر انکے لیئے سیاست کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر کارکنوں کی طاقت اور عوام کے تعاون نے بی این پی کو تھوڑنے والوں کو شرمندہ کرکے ناکام بنا دی بی این پی ایک قومی آواز ہے اور سرزمین سے سچی وابستگی اور ہمددر و خیرخواہ ہے گلے شکوے جمہوریت کے حصے ہیں لیکن الحمد اللہ کوئی کارکن گلہ شکوہ رکھنے کے باوجود پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر انکی سربلندی اور سرخرو کر رہے بی این پی کی کامیابی و مضبوطی کا سہرا ورکروں پر جاتا ہے جنکی محنتوں سے پارٹی نے عوام میں رگیں لگا دی انھوں نے کہا کہ بی این پی کی سیاست اور موقف صاف اور واضع ہے بلوچستان میں ماروائے قانون جبری گمشدگیوں نے بلوچستان کو اپائج اور ہر قوم و قبیلہ کو غم زدہ کر دی ہے لوگ لاپتہ کے پالیسی سے شدید ناراض و نالان ہیں وہ نظریاتی سوچ و فکر کی عکاسی ہے پارٹی کارکن پارٹی پروگرام کو آگے بڑھائیں اور گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کع مزید مضبوط کریں انھوں نے خاران میں پارٹی کارکنوں کے پارٹی و ویادت سے محبت و جوش جزبہ کو سراہا ورکر کنویشن سے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین غلام دستگیر مینگل میر اصضر ملنگزئی میر شبیربادینی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے