بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل ؤ سائل کا دفاع کرنے والی نظریاتی جماعت ہے، ساجد ترین ایڈوکیٹ

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن بیاد بابو میرعبدالرحمن نوتیزئی پریس کلب دالبندین میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔صدارت ضلعی صدر میر یار محمد مینگل نے کی،ورکرز کنونشن میں مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین اعزازی مہمانان میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر جان شاہوانی۔ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سابق وفاقی وزیر مملکت حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی، میر خورشید جمالدینی تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری میرابراہیم مینگل نے کی، کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی نے چلائی، تنظیمی امور سمیت موجودہ حالات پر مہمان خاص مرکزی قائمقام صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین اعزازی مہمانان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر جان شاھوانی، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ،سینٹرل کمیٹی ممبران سابق وفاقی وزیر مملکت حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی، میر خورشید جمالدینی، ضلعی صدر میر یار محمد مینگل،جنرل سیکرٹری وقار ریکی،سینئر نائب صدر محمد اقبال ریکی ترجمان میر ابراہیم ریگی،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ،بزرگ رہنما حاجی محمد خان بڑیچ، سابق تحصیل سیکرٹری مصطفی کمال ریکی، زاہد اللّٰہ بلوچ ودیگر نے خیالات کا اظہار کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل ؤ سائل کا دفاع کرنے والی نظریاتی جماعت ہے،ہر وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کے خلاف سازشیں ہوئی ہے مگر مظبوط قائدین اور نظریاتی کارکنوں کی جدو جہد کے زریعے سازشوں کو ناکام بنایا، بی این پی پارٹی کے سطح پر جو بھی سیاسی فیصلے کیے یا اپنے لیے ھاداف مقرر کیے، اس میں سب سے پہلے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کے وسائل پر بلوچ اور بلوچستانی عوام کا حق کیلئے آواز بلند کی،بی این پی ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جدو جہد تیز کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو کمربستہ و منظم کریں گے، اپنے اقابرین اور شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہم خیال سیاسی قوتوں کو یکجا کی کوشش کو جاری رکھے گا، کسی بھی کو بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے، باڈر پر بلوچستان کے عوام تجارتی کاروبار میں ٹوکن مافیہ کی تشکیل میں موجود عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گے،اور باڈر پر بلوچ و بلوچستان عوام کا حق کو ہر صورت بحال کرائیں گے،اس موقع پر تمام پارٹی ناراض دوستوں کو آپس میں شیرو شکر کروا کر اتحاد اتفاق امن بھائی چارے کا درس دیا اس موقع پر مرکزی قائمقام صدر ایڈوکیٹ نے پارٹی کے ضلعی کابینہ کو یونٹس سازی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی ایکسٹینشن دی اور ایک ماہ بعد ضلعی کونسل کو ٹائم دیکر ضلعی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے