بدعنوانی ایک ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا اور ملکی اداروں کو تباہ کردیتا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر) عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن سبی کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی سابق نگران وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سبی ڈویژن شاہ زمان مندوخیل، قبائلی عمائدین، اساتذہ کرام، علماء ،طلباء و طالبات سمیت تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے سابق نگران وزیراعلی بلوچستان نواب غوث خان باروزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا اور ملکی اداروں کو تباہ کردیتا ہے۔کرپشن بھی دہشت گردی سے کم نہیں اس کا خاتمہ کرنا بھی ایک جہا د ہے جس کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بنانے میں سکول اور استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے نوجوانوں کو اچھی تربیت فراہم کرکے بدعنوانی کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرکے اس ناسور سے چٹھکارہ پایا جاسکتا ہے انکا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا بنیادی عنصر کسی بھی جگہ پر بگاڑ کا پیدا ہونا ہے خود احتسابی پیدا کرکے اس بگاڑ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ یہاں پر کرپشن کی وجہ سے ہماری عوام ہمارہ ملک بری طرح متاثر ہے انہوں نے کہا کہ میرا ایمان اور مطالعہ یہی رہا ہے کہ ایک فرد ہی معاشرے میں بگاڑ پیدا کر سکتا ہے ہم میں سے کیوں وہ ایک شخص اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہتا ہے اگر کہیں کسی بھی برائی کو دیکھتے ہیں تو اسکو روکنے کی ہمت کیوں نہیں کر پاتے اپنی اصلاح کر کے اس برائی کو روکنے کی بھر پور کوشش کی جائے کہیں نہ کہیں کوئی ایک ضرور ہوگا جو آپکی بات سنے گا معاشرے میں کوئی بھی شخص غلط سمت میں جا رہا ہے تو اسکے خلاف آواز اٹھائی جائے آپکو بھر پور سپورٹ قدردانی مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کمزور ارادوں کے ساتھ لڑا نہیں جا سکتا استحقامت اور بہادری سے جب آگے بڑھا جائے گا تب آپ دیکھیں گے قدردانی بھی ملے گی اور سپورٹ کرنے والا بھی ملے گا معاشرے میں دیانت دار لوگ بھی موجود جنکی وجہ سے یہ سارہ نظام چل رہا ہے مجھے اور آپکو صرف وہاں تک پہنچنا ہے عوام کو بیداری سے تمام چیزوں کو دیکھنا چاہیئے قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان خان مندوخیل نے مہمانوں کو خوشآمدید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں 09 دسمبر عالمی انسداد بدعنوانی کے دن پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ بدعنوانی سے کیسے اپنے ملک کو بچایا جائے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم کرنا صرف اداروں کے بس کی بات نہیں ہے معاشرے میں رہنے والے تمام لوگ مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر لوگوں میں شعور و اگاہی فراہم کر کے کرپشن کو روک سکتے ہیں اس موقع پربدعنوانی کے خاتمے کے عنوان پر طلباء و طالبات نے اردو و انگریزی میں تقاریر کیے سیمینار کے اختتام پر ان میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سبی ڈویژن نے مہمان خصوصی سابق نگراں وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی کو شیلڈ بھی پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے