اوتھل،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر ایک اور حادثہ،LPG گیس ٹرالر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی خونی شاہراہ پر LPG گیس ٹرالر جو کہ گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ کنڈملیر کے علاقے دلتوس چڑھائی پر کھائی میں جاگرا اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی پولیس کے SP خورشید احمد اور کنڈ ملیر چیک پوسٹ کے انچارج ASI محمد امین اور ریسکیو 1122 مرک موقع پر پہنچ گئے۔حادثیمیں ڈرائیور محمد مشتاق سکنہ ضلع جھنگ (پنجاب) موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ کلینرنوید شہزاد ولد ملک ریاض احمد سکنہ ضلع جھنگ شدید زخمی ہوگئے جس کو ریسکیو 1122 مرک نے طبی امداد کے بعد زخمی اور نعش اورکو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے