اشتعال انگیز تقاریر،مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جہاں مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش ہوئیں۔ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے