8 فروری کا دن قوم کی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے،ڈاکٹرحمیرا طارق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) نوجوان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تحریک کا ہراول دستہ ہیں۔ قوم مخلص قیادت کے انتخاب کا عزم کر لے تو آنے والے انتخابات قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرحمیرا طارق نے 8دسمبر کو جماعت اسلامی کی الیکشن مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کے جمہوری وژن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اسلامی مملکت ہے- پاکستان خاندانوں کی حکمرانی یا موروثی سیاست کے لیے نہیں بنا۔اسے پورے شد و مد کے ساتھ اسلام کا قلعہ بننا ہے- جماعت اسلامی نے 8 دسمبر سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے- قوم الیکشن کے دن کو آزمودہ پارٹیوں کے لیے یوم احتساب بنا دےگی -انہوں نے مذید کہا کہ کارکنان جماعت اسلامی ترازو کے نشان اور پیغام کو ہر گھر اور ہر دل کی آواز بنا دیں -اپنے امیدوار کا تعارف حلقے کے ہر وارڈ اور ہر گوشے تک پہنچائیں -ان شاء اللہ8 فروری جمہوریت کے حق میں انقلاب کا دن ہوگا-ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ووٹرز اس روز موروثی سیاست، کرپشن اور آزمودہ پارٹیوں کے تسلط سے نجات حاصل کریں گے، جماعت اسلامی کے کارکنان اسلامی فلاحی پاکستان کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے، امیر جماعت کی ہدایت پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کر چکی ہے جس میں ایک کروڑ نئے ووٹرز بنائے جائیں گے، پولنگ سٹیشن کی سطح پر دھاندلی کو روکنے کے لیے جے آئی یوتھ کا بنیادی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ موجودہ الیکشن انصاف و قانون کی بالادستی، غربت کے خاتمے، مہنگائی، بے روزگاری سے جان چھڑانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے