پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیاہے،میر ضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگونے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیاہے،البتہ بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہوں پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنھوں نے پیغام بھیجاتمام پارٹیوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ہماری اپنی پارٹی موجود ہے،بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے،فیصلہ کا اختیار میرے پاس نہیں میرے عوام کے پاس ہے پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنھوں نے پیغام بھیجا،انہوں نے کہاکہ دونوں قائدین نے پیغام میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا پیغام بھیجاتھا،تمام پارٹیوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ہماری اپنی پارٹی موجود ہے،بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انشا اللہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آئے گی۔