نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کامحکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈی جی پی آر پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈی جی پی آر بلوچستان محمد نور کھیتران نے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی آر بلوچستان اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سنئیر افسران کے علاہ سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سسٹم اور ڈی جی پی آر انفارمیشن سیل کا جائزہ لیا۔ جہاں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے انہیں انفارمیشن سیل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور کی اہمیت کے پیشِ نظر ڈی جی پی آر میں ڈیجیٹل لیب قائم کر رہے ہیں۔جس پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈیجیٹل میڈیا سیل کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ کی جانب سے کی گئی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے اطلاعات و نشریات کے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ڈی جی پی آر بلوچستان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے