عام انتخابات کیلئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے آج سے8 فروی تک مہم چلنے کا فیصلہ کیا ہے، زاہد اختربلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے رہنما ء زاہد اختربلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے آج سے 8فروی تک مہم چلنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران سب کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی کچھ سیاست دانوں کی پارٹی بتدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، قوم ان لوٹیروں سے تنگ آچکے ہیں،بلوچستان میں اس کھیل کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ 18 ماہ کے دوران سب مل کر قوم کو لوٹتے رہے پی ٹی آئی بھی اس ظلم میں برابر کا حصہ دار ہے جماعت اسلامی انتخابات میں پی ڈی ایم سمیت سب کا مقابلہ کریگی۔زائد بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی شکل میں ایک جمہوری پارٹی ملک میں موجود ہے،،قوم کو اہم متبادل لوگ دے رہے تاکہ اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ کریں،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ نے مہم چلنے کا فیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی کی خواتین ونگ نے بھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔