بلوچستان میں تمام کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے،جاوید انور شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے بلا تفریق پورے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھیل اور کھلاڑی کو ترقی ملے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دْرا بلوچ سمیت ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ کھیل کے آنے والے ایونٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔اسی سلسلے میں سدرن بلوچستان گیمز، نادرن بلوچستان گیمز، انٹر اسکول اسپورٹس گالا، سندھ بلوچستان گیمز رمضان المبارک اسپورٹس فیسٹیول و دیگر کھیلوں کے مقابلوں پر بات چیت ہوئی اور تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔ سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی نے اجلاس میں مشاورت کے بعد بتایا کہ سدرن بلوچستان گیمز گوادر میں 10 سے 15 دسمبر تک منعقد کیے جائیں گے جبکہ نادرن بلوچستان سپورٹس فیسٹیول جس میں بلوچستان کے نادرن ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے 2 مارچ سے 8 مارچ 2024 میں منعقد ہوگا انٹر اسکول اسپورٹس اینڈ یوتھ گالا پہلے حصے میں گرم علاقوں کے اسکول کے بچے بچیوں کے لیے 10 جنوری سے 16 جنوری تک منعقد ہوگا جبکہ سرد علاقوں میں چھٹیوں کے فورا بعد 24 سے 30 اپریل تک منعقد کیا جائے گا دوسرا سندھ بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول ڈیرہ مراد جمالی اور حب چوکی میں 20 جنوری سے 26 جنوری 2024 میں منعقد ہوگا اس کے علاوہ رمضان المبارک مہینے میں رمضان المبارک اسپورٹس فیسٹیول صوبے بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ سیکرٹری برائے کھیل مامور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی نے کہاکہ اس سلسلے میں انٹر اسکول اسپورٹس گالا کے پہلے حصہ میں گرم علاقوں سبی، نصیر اباد، جعفر اباد، کچھی، صحبت پور، اوستہ محمد، جھل مگسی؛ تربت، گوادر، لسبیلہ، حب اور اوران کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر ڈسٹرکٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کے بعد مقابلے منعقد کیے جائیں گے اس طرح سے پورے بلوچستان میں کھیلوں کی تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور عوام کو تفریح کا سامان مہیا کیا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کے بعد دسمبر 2024 تک کا سالانہ کیلنڈر بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے