آج ہماری قیادت اسلام دشمن قوتوں کے خلاف موثر اور توانا آواز ہے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت کی دوراندیش قیادت نے عالم اسلام کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ہے آج ہماری قیادت اسلام دشمن قوتوں کے خلاف موثر اور توانا آواز ہے مولانا فضل الرحمن نے نہ صرف گفتار سے بلکہ کردار سے بھی انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت کی بے باک قیادت عالم اسلام کی ضرورت ہے بیت المقدس کے مسئلے پر جمعیت علماء اسلام کا ملک بھر میں شروع دن سے جلسوں مظاہروں کی انعقاد جمعیت علماء اسلام کی حقانیت کا مظہر ہے قائد جمعیت کی واضح ہدایات ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا جمعیت کا ایک ایک کارکن خاموش نہیں رئیگا۔ جمعیت علماء اسلام نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا قائد جمعیت نے ملک بھر میں اعظیم الشان طوفان الاقصحیٰ کانفرنس منعقد کرکے فلسطین کے ساتھ بھرپور ایکجہتی کا اظہار کیا۔جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے مرکزی قائد کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان کے متعدد دورے کئے اور ہر دورہ دوسرے سے زیادہ عوامی طاقت کا مظہر رہا ہے، جبکہ طوفان الاقصی کانفرنس نے ماضی کے اپنے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے