جمعیت علماء اسلام آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں میدان میں اترے گی، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں میدان میں اترے گی، کارکن جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کرینگے، جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں بلوچستان کے حقوق کی بات ہے، جے یو آئی بلوچستان میں وہ سیاسی جماعت ہے جسکو ہر دور میں بلوچستان کے عوام نے ان پر اعتماد کیاہے، انشاء اللہ آنے والے دور میں جمعیت علماء اسلام ایک پھر ثابت کرینگے کہ بلوچستان کے عوام کا جمعیت علماء اسلام پر مکمل اعتماد ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان میں مظلوم عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پارلیمانی اراکین نے ہر حلقے میں عوام کی بھرپور رہنمائی کی ہے، جمعیت علماء اسلام کے دور میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں، صوبے کی پسماندگی ختم کرنے میں جے یو آئی کا کردار اہم رہاہے، ملک اور صوبے کی تمام تر سیاسی صورتحال معاشی صورتحال امن وامان کی صورتحال ہمارے سامنے ہیں ہر سطح پر ملک اور صوبے کو مشکل صورتحال اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہاہے انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مسائل کے باوجود ہمیں اپنی جماعتی جدوجہد اور کوششیں جاری رکھنی ہوگی، اور ائندہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے تیاریوں کیلئے بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کرنا ہوگا اور جنرل الیکشن میں روکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے صفوں اور وسائل کا منصوبہ بندی ابھی سے کرنا ہوگا، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان ہر سطح پر الیکشن کیلئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ بندیوں کے مطابق جنرل الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنے تمام تر صلاحتوں اور وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے منظم اور خیال انداز میں اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور انداز میں آغاز کردے، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے کوئی کوتائی اور سستی نہ کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے