بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
بنوں(ڈیلی گرین گوادر)بنوں پولیس نے تھانہ صدر کے پاس نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ صدر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، بارودی مواد پھٹنے پر بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہو سکتا تھا۔حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔