بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے7دسمبرکے دن قومی ووٹرز ڈے منائے جانے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے پاس ووٹ کی طاقت ہے۔اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اسے پورا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے