85 فیصد ہمارے ملکی معیشت کا انحصار زراعت سے وابستہ ہیں، ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت زراعت کے تمام شعبوں اور محکمہ جنگلات کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید نادر شاہ ایس ڈی او وائلڈ لائف بی بی سحرش ڈپٹی ڈائریکٹر سریاب زراعت فارم محمد حنیف ترین ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ دانش سلیم ایگریکلچر ایکسٹیشن اسداللہ ایس ڈی او ایم ایم ڈی عدنان اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے اس دوران زراعت اور محکمہ جنگلات کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 85 فیصد ہمارے ملکی معیشت کا انحصار زراعت سے وابستہ ہیں خصوصاً بلوچستان میں سب سے بڑا شعبہ زراعت ہیں انہوں نے کہا کہ اگر زراعت کے شعبہ پر توجہ دے تو ہمارے معیشت میں کافی بہتری آئیگی انہوں نے کہا کہ اسی طرح جنگلات ہمارے ماحول کا ایک اہم بنیادی جزو ہے جنگلات بارشوں کو لانے زمینی کٹاو فضاء کو متعدل رکھنے سیلاب کو روکھنے میں معاون ثابت ہو نگے اور دنیا میں جنگلات کی فروغ کے لیئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اس سے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے قدیمی طریقے کو چھوڑ کر نئے ٹیکنالوجیز سے اسفتادہ حاصل کرے اور ایسے پھلوں ترکاریاں اجناس باغات لگائے جس کی پیدا وار اچھی اور نفح بخش بھی ہو اور کم پانی میں پیداوار اچھی ہو جس میں ٹنل سسٹم نرسری سسٹم قطراتی سسٹم کو متعارف کرائے تاکہ پانی اور زراعت مستقبل میں بچ سکیں اور ہم اپنے آئندہ والی نسلوں کے لئے پانی کو بچائے بصورت دیگر اکیسویں صدی میں دنیا بھر میں پانی نایاب شکل اختیار کرینگے اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی تو ہمارے علاقے صحراء میں تبدیل ہونگے انہوں نے کہا کہ بارشوں کی پانی کو ذخیرہ اندوزی کرنے کے لئے پہاڑی علاقوں میں ڈیم بنانے کی ضروت ہیں بغیر منصوبہ بندی کے مستقبل میں مشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے