ٹی بی کی تشخیص میں تمام وسائل کو زیر استعمال لایا جارہا ہے، ڈاکٹر آصف شاہوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل منیجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عبدالولی نے بدھ کو ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے آفس کا کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈاکٹر شیر افگن بلوچ ڈپٹی منیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عرفان رئیسانی نے نیشنل منیجر ٹی بی پروگرام کا استقبال کیا صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت کے ساتھ بلوچستان میں ٹی بی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیانیشنل منیجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عبدالولی نے انٹرا ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ٹی بی سینٹرز میٹنگ میں بھی شرکت کی اور ڈاکٹر آصف شاہوانی نے بریفنگ دی۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہاکہ ٹی بی کی تشخیص میں تمام وسائل کو زیر استعمال لایا جارہا ہے ٹی بی کی تشخیص میں بہتری لائے گئی ہے ٹی بی کی مریضوں کو بروقت ادویات مہیا کرنا بہت اہم ہے اس سلسلے کوباقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے جینز ایکسپرٹ مشینوں سے ٹی بی کی تشخیص میں بہتری آئے گی۔نیشنل منیجر ٹی بی پروگرام نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ٹی بی پروگرام کی معاونت سے زیر تعمیر آکسیجن پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ سے ملاقات بھی کی۔