مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلوچستان سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ناموں پر غور
کوئٹہ/لاہور (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلوچستان سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں پرناموں پر غورکیا گیاجبکہ میاں نواز شریف نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو جلد شفارشات مکمل کرکے ارسال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کی صدارت میں ہوا۔پارلیمانی بورڈ میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال,بلوچستان کے صدر جعفر خان مندو خیل، جمال شاہ کاکڑ، راحیلہ درانی، سردار یعقوب خان ناصر، نواب جنگیز مری، پرویز رشید، سردار ایاز صادق، انا ثناء اللہ اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں بلوچستان میں پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان، سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ، سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی، سیدال خان ناصر، زرک خان مندوخیل، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم کھوسہ، میر فائق جمالی، سابق صوبائی وزیرمیر شعیب نوشروانی، نسیم الرحمان، ملک مصلح الدین مینگل، سابق صوبائی وزیر محمد خان لہڑی، سحر گل خلجی، سردار علی حیدر محمد حسنی،محمد خان طور اتمانخیل، سردار مسعود لونی، جہانگیر خان خروٹی، میر اصغر مری،چوہدری نعیم کریم، مولوی حبیب اللہ، میر اسلم رند، نوراللہ لہڑی جاوید احمد خان، منان خان درانی، سعداللہ ترین، حبیب ترین عثمان آغا، نواب سلمان خلجی، دوستین ڈومکی، ہمایون خان الکوزئی، ڈاکٹر ایوب بلوچ، اشرف ساگر، میر فائق جمالی میرجمیل شاہوانی، ہاشم خان بڑیچ وڈیرہ شہزاد لانگو، میر بہادر لانگو سمیت میاں نواز شریف کی قیادت میں کوئٹہ میں شامل ہونے والے تمام الیکٹیبلز کے انٹرویوز کئے گئے۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو ذمہ داری دی کہ وہ بلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے لئے امیداروں کے ناموں کی حتمی سفارشات جلد از جلد پارٹی کو ارسال کریں۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔