مستونگ شہر میں کسی قسم کی اشیاء خور دونوش کی قیمتوں میں من مانی نہیں کرنے دیاجائے گا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی عطاالمنعم بلوچ کے زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بازار یونین کے محمد یوسف محمد شہی جنرل سیکرٹری، بابل لہڑی فنانس سیکرٹری، بیکرز حاجی خالقداد لہڑی، صدر قصائی یونین اقبال شاہوانی حاجی اسلم علیزئی نابائی صدر عبدالغفوراور تندور،بیکری،پرچون شاپ مالکان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش دودھ دہی روٹی اور گوشت کی قیمتوں کا تعین کیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ نے کہاکہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے بعد مستونگ شہر میں کسی قسم کی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں من مانی نہیں کرنے دیاجائے گا۔اور سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انھوں نے تاجر برداری سے کہاکہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری نرخ نامہ پر عمل کریں۔کسی بھی عوامی شکایت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر موقع پر منافع خوروں کو گرفتار اور جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے بازار اور قومی شاہراہ پر قائم ہوٹل مالکان کو بھی سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ہوٹلوں میں کھانے کے اشیاء میں ناقص اور غیرمعیاری و مضرصحت گھی وغیرہ استمال کرنے سے گریزکریں۔انہوں کہاکہ وہ خود بازار اور قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں کا دورہ کرینگے ہوٹلوں کے کچن میں عدم صفائی اور سہولیات نہ ہونے پر ہوٹل کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عوام انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے زندگیوں کیساتھ کسی کو کھیلنے و ایکسپائر آشیا خوردونوش کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص صورتحال کے مرتکب ہوٹلوں کے خلاف آئندہ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس کیلئے انتظامیہ کیساتھ عوامی تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے