سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کلاچی میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ کے دوران ایک دہشت گرد حبیب الرحمان ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے