بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر احسان اللہ ریکی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت
کوئٹہ/لاہور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف،صدر شہباز شریف، مریم نواز اور صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل کی موجودگی میں میر احسان اللہ ریکی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں بلوچستان سے بڑی تعداد میں سیاسی و قبائلی معتبرین کی شمولیت خوش آئندہے۔ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھاکہ پارٹی میں شمولیتوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے موجودہ حالات میں مسلم لیگ(ن) نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے عوام کے اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے آئندہ عام انتخابات میں سب بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی۔