بسیمہ، لیویز فور س کی کارروائی چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
واشک(ڈیلی گرین گوادر) لیویز فورس بسیمہ نے بسیمہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق چینی کی 500 سے بوریاں پنجگور باڈر سے ایران سمنلگ کی جارہی تھیں۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چینی کی بوریوں سمیت گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چینی کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائی تھی اور اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ڈرائیورکاکہناہے کہ 500 کے قریب چینی کی بوریاں پنجگور کے دوکانداروں کیلئے لے جا رہا تھا، لیویز اہلکار رشوت مانگے نہ دینے پر گرفتار کر لیا