بدقسمتی سے بلوچستان سے نکلنے والی گیس کا حق بھی بلوچستان سے چھین لیا گیا ہے، نثار احمد رودینی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سریاب کے سیاسی و سماجی رہنما ء نثار احمد رودینی نے کہاہے کہ سریاب کے اکثر علاقوں میں سرد موسم کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے بلوچستان کو ہر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے بدقسمتی سے بلوچستان سے نکلنے والی گیس کا حق بھی بلوچستان سے چھین لیا گیا ہے کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے جو اس وقت کئی مسائل کا شکار ہیں یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سریاب کے تمام سیاسی و قبائلی رہنما خود کو سریاب کے نمائندے قرار دینے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں مگر عملی طور پر کسی کی کارکردگی نظر نہیں آتا سریاب کے مسائل پر کسی سیاسی جماعت و سیاسی نمائندے کی دلچسپی نہیں ووٹ کی خاطر عوام سے بڑے بڑے وعدے تو کیے جاتے ہیں مگر اس کے بعد سریاب کو عوام کو خواری مشکل میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں دنیا کے نئے ٹیکنالوجی سے انسانی زندگی بہت آگے بڑھ گیا ہے مگر اس جدید دور میں بھی سریاب کے عوام اپنے ہی گیس سے محروم ہیں جو کہ درد و افسوس کی بات ہے سریاب کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کو سریاب کے گیس سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی دکھانی ہوگی ورنہ انہیں خود کو نمائندہ قرار دینے کا کوئی حق نہیں۔ ہم سریاب کے عوام کو دعویٰ کرنے والوں کو مسترد کرنا ہوگا اور اپنے سہولیات کیلئے نکلنا ہوگا اور اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرکے اپنے حقوق حاصل کرنا ہوگا۔