26 دسمبر کو یوم مزاحمت کے طور منائیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ 26 دسمبر کو یوم مزاحمت کے طور منائیں گے 26 دسمبر کو گوادر پر مسلط چالیس سالہ ٹولے نے اپنی نام نہاد سابق صوبائی حکومت کی آشیر باد سے ہمارے قائدین و کارکنان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد مقدمات بناکر ہمارے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔یہ بات انہوں نے منگل کوعدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں جعلی مقدمات سے جلد سرخرو ہونے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو جعلی و من گھڑت مقدمات ہمارے خلاف بنائے گئے ہیں ہمارے کارکنان و قائدین قانونی راہ اختیار کرکے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور ہمیں ہقہن ہیکہ ہم جلد سرخرو ہونگے, انہوں نے کہا 26 دسمبر کو گوادر کے عوام پر جو ظلم ڈھائے گئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں, اس دن کو گوادر کے عوام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ان پر بد ترین کی گئی۔انہوں نے کہا آنے والے 26 دسمبر کو یوم مزحمت کے نام پر منائیں گے اور 26 دسمبر کو یوم مزحمت کے نام پر تایخی و جمہوری عظیم الشان ریلی نکال کر ثابت کرینگے کہ یہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارے جدو جہد و مظبوط ارادوں کو متزل نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے