پروفیسر انجم براہوئی نے نامور کالم نگار شاہین بارانزئی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
سوراب(ڈیلی گرین گوادر)پروفیسر انجم براہوئی نے نامور کالم نگار شاہین بارانزئی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ قاضی کورٹ سوراب میں شاہین بارانزئی کے خلاف سوٹ ڈیمیجز کا کیس دائر کردیاگیا۔معزز عدالت نے کالم نگار شاہین بارانزئی کو 11 دسمبر 2023 کو طلب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پروفیسر انجم براہوئی نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات اور 9 قسطوں پر مشتمل کالم لکھنے پر کالم نگار شاہین بارانزئی کے خلاف فیملی کورٹ سوراب میں نامور وکیل ایڈووکیٹ منیر آزاد کی وکالت میں کیس دائر کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پروفیسر انجم براہوئی نے کالم نگار شاہین بارانزئی کو لیگل نوٹس بھی جاری کیا تھا جس پر کالم نگار شاہین بارانزئی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد پروفیسر انجم براہوئی نے ان کے خلاف سوٹ ڈیمیجز کا کیس دائر کردیا ہے۔ جس پر معزز عدالت نے کالم نگار شاہین بارانزئی کو 11 دسمبر 2023 کو طلب کرلیا ہے۔ کالم نگار شاہین بارانزئی نے پروفیسر انجم براہوئی پر براہوئی اکیڈمی میں گپلوں سمیت چیئرمین براہوئی اکیڈمی کو انکے عہدے سے ہٹانے کے لیے فارورڈ بلاک بنانے اور دیگر الزامات لگا کر 9 قسطوں پر محیط کالم شائع کیا تھا۔ پروفیسر انجم براہوئی کے مطابق کالم نگار شاہین بارانزئی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ ان کے الزامات سے وہ ایک عرصے سے ذہنی ازیت کا بھی شکار ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ کالم نگار اپنے لگائے گئے الزامات معزز عدالت میں ثابت کریں۔