نگراں حکومت بلو چستان نے بچوں کو ہنر مند بنانے کا فیصلہ کیا ہے بچوں کو دو حصوں میں ہنر مند بنایا جائے گا، نگراں صوبائی وزراء

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ اور وزیر خزانہ امجد رشیدنے کہا ہے کہ نگراں حکومت بلو چستان نے بچوں کو ہنر مند بنانے کا فیصلہ کیا ہے بچوں کو دو حصوں میں ہنر مند بنایا جائے گا،ہنر مند افراد کو 1لاکھ 47ہزار نوکریاں اور قرض بھی دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزرا ء قادر بخش بلوچ اور امجد رشیدنے کہا کہ بلوچستان کے 47 سے 60فیصد نوجوان اور بچے تعلیم سے محروم ہیں پچاس فیصد بچوں کو پرائمری کے بعد تعلیم نہیں ملتی کیونکہ اسکول نہیں ہیں پرائمری کے بعد بچوں کی اکثریت تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت بلو چستان نے بچوں کو ہنر مند بنانے کا فیصلہ کیا ہے بچوں کو دو حصوں میں ہنر مند بنایا جائے گا ہنر مند افراد کی بیرون ملک بہت ڈیمانڈ ہے پہلے حصے میں یوتھ کو وزیر اعظم سکل پروگرام کے تحت ہنر مند بنایا جائے گا سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بیس ہزار یوتھ کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے سکلڈ یوتھ بیرون ملک سے زرمبادلہ لا سکتی ہے ہنر مند افراد کو 1لاکھ 47ہزار نوکریاں دی جائیں گی اورہنر مندوں کو قرض بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے حصے میں پرائمری سے فارغ بچوں کو ہنر مند بنایا جائے گا بچوں کو مختلف شعبوں میں شارٹ کورسز کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیوٹک مڈل ٹیک کے تحت بچوں کو شارٹ کورسز کروائے جائیں گے بچوں کو 6اورب12ماہ کے شارٹ کورسز کروائے جائیں گے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے ایجوکیشن کارڈ متعارف کروایا جائے گا پرائمری کے بعد ٹیکنیکل کورسز کرنے والے بچوں کو ایجوکیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 3ماہ کے دوران تعلیمی نظام میں خامیوں کا مطالبہ کرتے رہے ہیں،وفاقی فنی ادارے کام کررہے ہیں اس میں صوبے کے بچوں کو تربیت کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے لئے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانا چاہتے ہیں دلچسپی رکھنے والے بچوں کوایجوکیشن کارڈکے ذریعے فنی تربیت فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 5790 اسکولوں میں سنگل ٹیچرہیں گزشتہ تین ماہ کے دوران 3000 سنگل ٹیچراسکول بندہوگئے ہیں بلوچستان میں چارہزاراساتذہ نے اٹیچمنٹ پر بڑے شہروں میں تبادلہ کروایا تھا صوبے میں 90 فیصد اساتذہ کی اٹیچمنٹ کینسل کروایا بلوچستان میں اسکولوں میں 14 ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے