قلات، لیویز فورس کی نیچارہ پندران لنک سڑک پر محمد تاوہ کراس کے مقام پر سنیب چیکنگ

قلات(اڈیلی گرین گوادر) قلات لیویز فورس قلات کی جانب سے نیچارہ پندران لنک سڑک پر محمدتاوہ کراس کے مقام پر سنیب چیکنگ۔

ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرقلات ساگرکمار اور ایس ایچ او لیویز رسالدارجان محمدلانگو کے زیرنگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او نائب رسالدار عبدالکریم مینگل نے لیویز جوانوں کے ہمراہ محمدتاوہ کراس پر ناکہ لگاکر چیکنگ شروع کردی ۔

علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی غرض سے نیشنل ہائی وے اور لنک سڑکوں پر لیویز فورس قلات گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ترجمان قلات لیویزفورس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے