آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا،منظور پشتین پر فائرنگ وصوبہ بدری قابل مذمت ہے،محمدافضل حریفال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ اورو کابینہ نے چمن میں پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کی گاڑی اور ان کے قافلے پر حملہ و اندھا دھند فائرنگ کرنے پر سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ پشتون تحفظ مومنٹ کے قافلے کو تربت دھرنے میں شرکت کرنے سے ریاست کا زبردستی اور غیر قانونی روکنے پر ریاست کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے بجائے وہ خود شہریوں پر حملے کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کرے۔ ریاست کا ہر شہری کو آئینی حقوق حاصل ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار نے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے منظور پشتین کی گرفتاری پر سخت سے مذمت کرتے ہوئے پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ کی گرفتاری کو ناروا عمل قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے