کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد پہلے کی طرح 9 ہی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان نے روزنامہ مشرق کوئٹہ میں 2دسمبر کو شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خبر سرا سر غلط ہے ضلع کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد پہلے کی طرح 9 ہی ہے جبکہ کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 ہیں لہٰذا ان نشستوں میں نہ تو کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایسی غلط خبروں کی اشاعت سے گریز کیا جائے۔