کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سینکڑوں ملازمین و مزدوروں کا شدید احتجاج جاری ہیں، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملازمین اور مزدوروں کے مسائل نہ ہونے اور اداروں کے سربراہوں کی عدم توجہی کے باعث ان مسائل میں مزید اضافے نے ملازمین کی بے چینی نیں مزید اضافہ کردیا ہے۔ مرکزی ترجمان بلوچستان لیبر فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان بلوچستان لیبر فیڈریشن نے بی ڈی اے نیولی ریگولر ملازمین کووانفرادی آرڈرز فراہم نہ کرنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں کو نجی تحویل میں دینے محکمہ بی اینڈ آر ایریگیشن کیوڈی اے واسا ایگریکلچرل انجینئرنگ اور محکموں و دیگر میونسپل اداروں میں لواحقین کے کوٹے پر عمل نہ کرنے تنخواہوں پنشن گریجویٹی کی عدم ادائیگی محمکمہ واسا کے ملازمین کو اوور ٹائم کے واجبات ادا نہ کرنے صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کی ہٹ دھر می کی شدید مزمت کی ہے میونسپل اداروں سمیت دیگرمحکموں میں ملازمین کو ریٹائرڈ ہوئے کئی ماہ اور سال ہوئے انکے واجبات ادا نہیں ہوئے آخر یہ کروڑوں روپے کے فنڈز کس مد میں خرچ کئے جا رہے ہیں اور ملازمین اذنے مطابات کے حل کیلئے سراپا احتجاج بن چکے ہیں فیڈریشن کے مرکزی ترجمان عابد بٹ نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے اور بیورو کریسی کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سینکڑوں ملازمین و مزدوروں کا شدید احتجاج جاری ہیں۔ مندرجہبالا مسائل کے حل کیل کے حل کیلئے سمیت اندرون بلوچستان 07 دسمبر بروز جمعرات احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقدوکی جائیں گی مرکزی ترجمان نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے ٹھوس احکاما ت دیں تاکوہ ملازمین میں پدئی جانیواوالے بے چینی ختم ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے