پاکستان کے پچیس کروڑ عوا م میں 22کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی چیئرمین کے لے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین اور سابقہ مرکزی جنرل سمیت چاروں صوبوں کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام ارسال کرتے ہیں اور شیر پاکستان شیر افضل خان مروت کو سینئر نائب صدر صوبے میں ورکر کنوینشنوں ہرنائی پشین ار ژوب شرکت پر دل کی عطا گہرایوں سے مبارک باد کا پیغام ارسال کرتے ہیں اس وقت پاکستان کے پچیس کروڑ عوا م میں 22کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں باقی کے تین کروڑ بھی انشا اللہ جلد عمران خان سے اپنے کرپٹ آقاوں سمیت معافی مانگنے آئینگے اس وقت پاکستانی عوام اور سٹیبلشمنٹ کے درمیان پہلی بار معرکہ جاری ہے انشا اللہ جیت عوام کی ہوگی کیونکہ پاکستان اپنے اصل وارثوں کو پہچان چکی ہے اور ان سب کا لیڈر مرد قلندر جو کہ جیل میں قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے اور عنقریب فتح کی حیثیت سے باہر آئے گا۔