عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے،نگران وزیر داخلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے نگران حکومت کی کوشش ہے کہ صاف شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاہم الیکشن کے دوران دہشت گردی سے نمٹنا حکومت کیلئے چیلنج ہو گا کیونکہ پچھلے 9 ماہ کے دوران دہشت گردی میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عام انتخابات میں ویسے بھی سیاسی قائدین کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے ان خیالات کااظہار نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نگران حکومت مکمل طورپر نیوٹرل ہے اور اسکے لئے کوئی بھی سیاسی جماعت پسندیدہ نہیں ہے انتخابات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے جسکی واضح مثال ہے کہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا انعقاد کرنا شروع کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح صاف و شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے جسکے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاہم انتخابات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنا حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا کیونکہ پچھلے 9 ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے اور انتخابی سرگرمیوں کے دوران سیاسی قائدین کو نشانہ بنانا اور بھی آسان ہو جاتا ہے کیونکہ سیاسی قائدین عوامی اجتماعات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز اور عوام میں یہ قابلیت موجود ہے کہ وہ دہشت گردی کو شکست میں دینے میں کامیاب ہوں افغان شہریوں کی انکے وطن واپسی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد افغان شری رضا کارانہ طورپر اپنے ملک واپس جاچکے ہیں اور انکی واپسی طورخم، چمن اور دیگر سرحدی علاقوں سے جاری ہے تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ یہ کارروائیاں صرف افغانستان کے شہریوں کے لئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو انکے وطن واپس بھیجنا ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی خدشات اور ڈویلپمنٹ دو اہم مسائل ہے جس کے لئے گڈ گورننس ناگزیر ہے حال ہی میں دو بڑی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کا دورہ کیا ہے مگر میری رائے ہے کہ جب تک صوبے میں گڈ گورننس کے ذریعے ان دو مسائل کو حل نہیں کر لیا جاتا بلوچستان کے مسائل کا حل نکالنا مشکل ہو گا۔