ساکران کو ترقی کے عمل سے یکسر نظر انداز کیا گیا ہے یہاں پر سیاست نہیں بلکہ حکمرانی چل رہی ہے، میر زرین مگسی

حب(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نوجوان اتحاد کے چئیرمین نوابز ادہ میر زرین خان مگسی نے کہاہے کہ ساکران کو ترقی کے عمل سے یکسر نظر انداز کیا گیا ہے یہاں پر سیاست نہیں بلکہ حکمرانی چل رہی ہے، نواب جام کما ل خان کی قیا دت میں تبد یلی کے سفر کا ا?غاز کردیا ہے عوام کو اس حکمر انی اور ظلم سے چھٹکا رہ دلا ئیں گے ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے پیر کے روز یار علی مری گو ٹھ ساکران میں شمو لیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا قبل ازیں یار علی گو ٹھ اور جلا ل مری گو ٹھ کے معززین اور جام گروپ کے سرگرم رہنما لالہ مری کی جانب سے نوابز ادہ زرین خان مگسی، سابق وائس چیئرمین لالہ یوسف بلوچ، وڈیر ہ زبیر گجر، عظیم سیاں، ممتاز مگسی ودیگر جام گروپ کے سرگر م رہنما ؤں کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر یار علی مری گوٹھ اور جلال مری گوٹھ سے سابق کونسلر خدابخش مری، جلال مری اور عثمان مری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ سابق وزیر اعلی نواب جام کمال خان اور نوابزادہ زرین خان مگسی پر اعتماد کرتے ہوئے جام گروپ ساکران کے رہنماء لالامری کی نگرانی میں جام گروپ میں شمولیت اختیار کی.شمو لیتی جلسے سے نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ مری بر ادری سے ہما را ووٹ اور سیاست کا تعلق نہیں بلکہ ان کے ساتھ روحانی اور بھا ئی چارگی ہے جو انشاء اللہ قائم ودائم رہے گا، انہو ں نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت کوسمجھتے ہو ئے ایک مثبت فیصلہ کریں اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ایمانداراور اجتما عی سوچ رکھنے والے کو اپنا نمائند ہ منتخب کرے جو آپ کے بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے بھر پور اقداما ت اٹھا ئے، انہو ں نے کہاکہ نواب جام کمال خان کی قیا دت میں تبد یلی کے سفر کاآغاز کردیا عوام کے تعاون اور سپورٹ سے تبد یلی لا ئی جا سکتی ہے جب تک عوام با ہر نہیں نکلے گی اس وقت تک تبد یلی نہیں ا?سکتی ہے شمو لیتی جلسے سے وحید قلندر انی، وڈیر ہ زبیر گجر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ جا م گروپ کھوکھلے نعرو ں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتے ہیں اور نہ ہی ہم نے کبھی کھوکھلے نعرے لگا ئیں ہیں ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا ہے انہو ں نے کہاکہ ہما رے قائدین تر قی پسند سوچ رکھتے ہیں، ان کی اس ہی تر قی پسند انہ سوچ کی وجہ سے جام گروپ میں جوق در جوق شمو لیتیں ہو رہی ہیں انہو ں نے جام گر وپ میں نئے شامل ہو نیوالے دوستوں کو مبارکباد پیش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے