ثابت کریں گے پیپلزپارٹی کمزور نہیں آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو بنے گا،پرویز اشرف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو کہتے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور ہے ان کو الیکشن والے دن بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سے ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، جمہوریت ہی ملکی استحکام کا باعث بنتی ہے، دعا ہے آنے والے انتخابات پرامن ہوں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عوام کو انتخابات کے مقاصد کو سمجھ کر ووٹ دینا ہوگا، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، اپنے بہترین نمائندے منتخب کریں گے.

پیپلزپارٹی کے بورڈ پر خدمات کی بہترین فہرست موجود ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ ہر جگہ موجود ہے، آواز دینے والا تگڑا ہونا چاہئے.ثابت کریں گے پیپلزپارٹی کمزور نہیں آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے