کوہلو میں مختلف محکموں کے غیر حاضر ملازمین کے تنخواہوں سے ایک کروڑ سے زائد رقم کی کٹوتی

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)کوہلو میں مختلف محکموں کے غیر حاضر ملازمین کے تنخواہوں سے ایک کروڑ سے زائد رقم کی کٹوتی کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر کے مطابق سب سے زیادہ محکمہ تعلیم میں 7724739 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، محکمہ صحت 1425299، لیویز 961000، کالجز ڈیپارٹمنٹ 76208 جبکہ پی ایچ ای کے غیر حاضر ملازمین کے تنخواہوں سے 25000 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، تنخواہوں میں کٹوتی ڈی ای جی، ڈی ایچ سی و محکموں کے ہیڈز کے سفارش پر کی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر کوہلونقیب اللہ کاکڑ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کے دوروں کے دوران غیر حاضر ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے ڈی ای جی، ڈی ایچ سی کے فورمز سے ابتدائی طور پر مسلسل غیر حاضری کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرائی گئی ہے، غیر حاضر ملازمین کے خلاف دیگر محکمانہ کارروائی اور ملازمت سے برخاستگی پر غور کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے