نگران حکومت کا ای روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو ای روزگار پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو ای روزگار پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس پروگرام کے تحت حکومت آئی ٹی سے وابستہ لوگوں کو بلاسود قرضے دینے کا پلان بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹھنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے مراکز قائم کرنے کا پلان بھی بنا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو سعودی حکومت کے JADA فنڈ کے ساتھ تعاون کے امکان پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔JADA فنڈ سعودی عرب کے وژن 2030، مملکت کے جامع اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبے کا ایک اہم جزو ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مقامی ابتدائی مرحلے کے سٹارٹ اپس کے لیے ایک وینچر کیپیٹل فنڈ بھی شروع کیا ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں واپس سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جائے گاحکومت اس پالان کے تحر سالانہ 10 ملین ڈالر کا فنڈ مختص کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کو سپورٹ کرے گی جو زیادہ تر دیگر ذرائع سے فنڈز اکٹھا کرنے کا انتظام کرتی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی مختلف شہروں میں ‘کو ورکنگ’ جگہیں قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔اس کے علاوہ، آئی ٹی اینڈ ٹی کی وزارت پاکستان میں کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ حکومت پہلے ہی نیشنل کلاؤڈ فرسٹ پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور آیس آئی ایف سی نے وزارت آئی ٹی کو منظور شدہ کلاؤڈ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔