سندھ کی دھرتی صوفیوں اور اولیاء کرام کا سرزمین ہے ، نواب ثنا ء اللہ زہری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر وادی مہران اور دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو ان کے ثقافتی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت قدیم اور انتہائی شاندار ہے سندھ کی دھرتی صوفیوں اور اولیاء کرام کا سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ محبت اور اخوت کا درس دیا ہے۔چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچ اور سندھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ایک جسم کے مانند ہے وادی مہران کی ثقافت پانچ ہزار سال قدیم اور عظیم تہذیب کی ائینہ دار ہے سندھی ٹوپی اجرک اور سندھی زبان کی ایک الگ پہچان ہے اہل بلوچستان سندھی ثقافت کے عظیم دن کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔