سندھی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا ء میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں، نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیا ستدان نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلو چستان تمام ثقافتوں کا ایک گلدستہ ہے اور سندھی ثقافت ہمیں امن، محبت اور بھا ئی چارے کا درس دیتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پلاک سے ہوا جس کے مہمان خاص سینئر سیا ستدان نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی تھے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی نے سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر سندھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا ء میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں،سندھی ہزاروں سال قدیم ثقافت ہے جو یقینا امن، محبت اوربھا ئی چارے کا درس دیتی ہے ثقافت قوموں کی میراث ہو تی ہے سندھیوں کے ثقافتی دن کو منانے کامقصد ثقافت کو اجاگر کرنا،اپنی روایات اور کلچر کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارے کاپیغام پوری دنیا کو پہچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کی ثقاقت میں بھر پور انداز میں شرکت کرنی چاہیے جس سے ہمارے درمیان پائی جانے والی تمام دوریاں ختم ہو جائیں گی، اس موقع پر جتک کونسل پاکستان کے صدر لعل محمد جتک، فیاض جاموٹ، فضل ساسولی،حاکم علی، محمد اسلم نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے