سندھیوں کی ثقافت ہزاروں سال پر محیط ہے، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ بلوچستان کے زیر اہتمام سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کی جبکہ مہمان خاص صوبائی سنیئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج تھے۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، لورالائی ڈویڑن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی، رخشان ڈویڑن کے صدر نعیم بلوچ، رکن صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سردار سرور سلیمانخیل، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر عین الدین کاکڑ، پیپلز ایس ایف کے صدر جہانگیر بلوچ، پیپلز علماء ونگ کے صدر مولوی جمال کاکڑ، رخشان ڈویڑن کے سیکرٹری اطلاعات کامریڈ سید محمد نبی بلوچ، میڈیا کوآرڈینیٹر ثناء اللہ گورگیج، کوئٹہ ڈویڑن کے نائب صدر شیخ سمیع بڑیچ، لورالائی ڈویڑن کے سنیئر نائب صدر ملک ٹیکا خان حمزازئی، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے صدر خان ظاہر خان موسی خیل، ڈسٹرکٹ واشک کے صدر احسان اللہ سمالانی، ڈسٹرکٹ کوہلو کے جنرل سیکرٹری جلیل مری ایڈوکیٹ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر احسام الدین باکلزئی، کوئٹہ سٹی کے سنیئر نائب صدر سید محمد ایوب اغا اراکین صوبائی کونسل غلام جان حسن زئی، ندیم احمد خان، عصمت اللہ کاکڑ، پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر گل جتک، پی ایس ایف کے نائب صدر حبیب الرحمن کاکڑ، پیپلز یوتھ کوئٹہ ڈویڑن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار کاکڑ پی ایس ایف کے رہنماء اسد خان استوریانی، پیپلز ایس ایف سائنس کالج کے رہنماء فیضان احمد، سردار زادہ قادر گورگیج، عابد اوتمانخیل، اعجاز مری، نجم شاہوزئی، مولوی قطب الدین، شادی خان ناصر، ناصر خان بابر، عزیز زرکون سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے صدر تقریب و صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، مہمان خاص و سنیئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج، پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، لورالائی ڈویڑن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی، رخشان ڈویڑن کے صدر نعیم بلوچ، پیپلز ایس ایف بلوچستان کے صدر جہانگیر بلوچ، رخشان ڈویڑن کے سیکرٹری اطلاعات کامریڈ سید محمد نبی بلوچ، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے صدر خان ظاہر خان موسی خیل، ڈسٹرکٹ کوہلو کے جنرل سیکرٹری جلیل مری ایڈوکیٹ، سردار زادہ قادر خان گورگیج اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے ملک اور دنیا بھر میں رہنے والے سندھیوں کو سندھی ٹوپی اجرک ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اولیاء و صوفیوں کی سرزمین ہے سندھی قوم ملنسار، امن پسند، ثقافت کے آمین، احترام و محبتوں کے مالک قوم کی شہرت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھیوں کی ثقافت ہزاروں سال پر محیط ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہر نسل، قوم اور طبقات کا گلدستہ ہیں۔ ہم ملک میں رہنے والے تمام اقوام اور نسلوں کی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اور تمام اقوام کی عالمی ثقافتی ڈیز باقاعدگی سے منانا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سنیئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج اور پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ بلوچستان کے صدر شہزادہ کاکڑ نے تقریب میں شریک تمام ساتھیوں کو سندھی ٹوپی اجرک پہناکر سندھی ٹوپی اجرک ڈے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے