دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لیویز فورس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، نگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے لیویز فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لیویز فورس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جبکہ قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں اورپوری قوم جنگ میں اپنے فورسز کے ساتھ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے